ایران

غزہ امداد کیلئے ایران کا اعلان آمادگی

rohaniاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران، غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا علاج و معالجہ کرنے کیلئے آمادہ ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے غزہ کے نہتھے مسلمانوں پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ ایران کی جانب سے دوائیں اور طبی ٹیم کو غزہ پہنچنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ جدید قسم کے خطرناک ہتھیاروں سے فلسطین کے مظلوم عوام خاصطور سے عورتوں اور بچوّں کا بہیمانہ قتل عام، ہم ایرانی مسلمانوں کیلئے بہت زیادہ افسوس اور دل دکھنے کا باعث بنا ہے۔ صدر مملکت نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ اس غیر مساوی جنگ میں ظالم کو شکست اور مظلوم کو کامیابی حاصل ہوگی اور امید ہے کہ تمام مسلمانوں کی دعاؤں سے جارح صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینی قوم کی کامیابی و خوشی کا مشاہدہ کیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button