ایران
ایرانی قوم کے عزائم پسپا نہیں کئے جاسکتے، صدر روحانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے ایک لاپتہ شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت، ایرانی قوم کو، جو جذبۂ شہادت سے سرشار ہونے کی بناء پر کسی بھی قسم کے خطرے سے خوف نہیں کھاتی، اس کی امنگوں اور عزائم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی قوم کو شجاع، بہادر اور شہادت پسند قوم قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ ایرانی قوم کو جب اس کے اپنے ہی ملک و وطن میں جارحانہ یلغار کا نشانہ بنایا گیا تو بھی وہ اپنے دشمن کے سامنے نہیں جھکی اور دنیا کی تمام بڑی طاقتوں کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود، ایرانی قوم، اپنے ایمانی و اسلامی جذبے اور اعلی تہذیب و تمّدن کی بناء پر دشمن ہر قسم کی جارحیت کے مقابلے میں ڈٹی رہی اور آخرکار اپنے مقاصد میں کامیابی ہوئی۔