ایران

آل سعود اپنے پروردہ دہشتگرد گروہوں سے محفوظ نہیں رہ پائے گی

m-hasanاسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد حسن آصفری نے کہا ہے کہ آل سعود اپنے پروردہ دہشتگرد گروہوں سے محفوظ نہیں رہ پائے گی۔ محمد حسن آصفری نے پارلیمنٹ کی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ تکفیریوں کی جانب سے آل سعود کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجائی جا چکی ہے کہا کہ تکفیری دہشتگرد کسی ریڈ لائن کے قائل نہیں ہیں اور وہ بہت جلد اپنے اصلی حامی یعنی آل سعود کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔ محمد حسن آصفری نے کہا کہ عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں میں شدت کے ساتھ ساتھ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں بھی شدت پیدا ہوئي ہے جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ صیہونی حکومت اور داعش کے درمیان ہم آہنگی پائي جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button