ایران

صہیونی حکومت علاقے اور عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ

ameerاسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ شام کے بحران کا حل صرف سیاسی طریقے سے ہی امکان پذیر ہے۔ وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق حسین امیر عبداللھیان نے تھران میں شام کو کیمیکل ہتھیاروں سے پاک کیئے جانے کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کوڈینیٹر سیگریڈ کاگ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ بعض فریقوں کی جانب سے شام میں ہتھیاروں کی فراہمی کی حمایت کو دیکھتے ہوئے، مستقبل میں علاقے کی بہ نسبت خوش فہمی میں نہیں رہا جاسکتا۔ حسین امیر عبداللھیان نے اسی طرح وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے شعبے میں غاصب صہیونی حکومت کو علاقے اور عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا۔ شام کو کیمیکل ہتھیاروں سے پاک کیئے جانے کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کوڈینیٹر سیگریڈ کاگ نےبھی اس ملاقات میں شام میں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے تھران کی حمایت کی قدردانی کی اور کہا کہ بعض ممالک شام کے حوالے سے اپنے نظریات میں تبدیلی پیدا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button