ایران

موصل پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

marziaاسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کے شہر موصل پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے موصل سمیت عراق کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں پر دہشت گردوں کے پے در پے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ عراق میں ان حملوں میں اضافہ سرحد پار دہشت گردی کے خطرے کی واضح علامت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں عراقی عوام اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں سے بدامنی کا شکار علاقوں میں امن بحال ہوجائے گا۔مرضیہ افخم نے اسلامی جمہوریۂ ایران کی طرف سے موجودہ حالات میں عراقی حکومت و عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے عراق کے قومی اتحاد کی تقویت کو بہت اہم اور مؤثر قراردیا۔ واضح رہے کہ دولت الاسلامیہ فی العراق والشام "داعش” نامی دہشت گرد گروہ کے دہشت گردوں نے منگل کے روز عراق کے اہم شہر موصل پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button