ایران
امام خمینی قدس سرہ کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئ
آج پورے ایران میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کی پچيسیوں برسی بڑی عقیدت و احترام سے منائي گئي۔ برسی کی مجالس اور اجتماعات میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ سب سے بڑا اجتماع تہران کے جنوب میں واقع امام خمینی قدس سرہ کے مزار میں منعقد ہوا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب سے امام خمینی کے پوتے سید حسن خمینی، نے خطاب کیا اور آخر میں قوم سے خطاب فرمایا۔ اس اجتماع میں غیر ملکی مہمان اور تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے بعض سفیروں نے بھی شرکت کی۔ امام خمینی کے مزار میں گذشتہ شب صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے خطاب کیا تھا۔