ایران

ایران اپنے جوہری حق سے دستبردار نہیں ہوگا

iran etamboomاسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی ایک مسلمہ حق ہے اوراس کا خیال ہے کہ ہرایٹمی معاہدے سے ایران کو اپنے حق سے استفادے کا موقع ملناچاہیئے۔ محمد جواد ظریف نے اتوار کی رات ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سابق ڈائرکٹر ہانس بلیکس سے ملاقات میں تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے میں سب سے بڑا مسئلہ باہمی عدم اعتماد کا رہا ہے۔ ایران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظریف نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مغربی ممالک نے ایران کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی توانائيوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی ایٹمی ضروریات پوری کی ہیں۔اس موقع پر ہانس بلکس نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان ہونے والے جنیوا معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button