ایران

رہبر انقلاب اسلامی سے اعتکاف کمیٹی کے اراکین کی ملاقات

ali khamnai5رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اعتکاف کی سنت حسنہ کی جانب لوگوں میں شوق ورغبت پیدا ہونے کو برکت الہی اور انقلاب اسلامی کے اقتدارکے مظاہر میں سے قرار دیا ۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے کل اعتکاف کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں فرمایا کہ اس سنت نبوی کا اہتمام اور انتظام کرنے والوں کو مدبرانہ منصوبہ بندی کرنی چاہئے اور اعتکاف کرنے والے کے دل و ذہن اور روح کی طہارت اور خداوند عالم کی زیادہ سے زیادہ قربت کے لئے حالات سازگار بنانے چاہئے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اعتکاف جیسی عبادت کو، معنویت کی ارتقاء کے لئے شوق و رغبت کے ساتھ ایک ریاضت انجام دینے سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد جوانوں ميں اعتکاف کے بے پناہ شوق کی ، جس کا مشاہدہ ہم مسجدوں اور یونیورسٹیوں میں کر سکتے ہیں ، ایک گرانبہا موقع کی حیثیت سے قدر کرنی چاہئے ۔ آپ نے فرمایا کہ اعتکاف کے ایام خداوند عالم کی جانب زیادہ سے زیادہ متوجہ ہونے اور اس کی عبادت بجالانے سے مختص ہونے چاہئیں اور اعتکاف کے مراسم ميں اسلامی معاشرت اور معتکفین کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ روابط قائم کرنے اور اسی طرح دینی معارف کے سیکھنے اور سکھانے پر توجہ مبذول ہونی چاہئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button