ایران

بوتفلیقہ کو صدر ایران ڈاکٹر روحانی کا مبارکباد کا پیغام

hasan rohani5اسلامی جمہوريۂ ایران کے صدر ڈاکٹر حسر روحانی نے ایک پیغام میں الجزائر کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بوتفلیقہ کو مبارکباد پیش کی۔ صدر کی ویب سائٹ کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایرانکے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ایک پیغام میں اپنے الجزائری ہم منصب بوتفلیقہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کو، ان کی پالیسیوں پر الجزائری عوام کے مکمل اعتماد کی علامت قرار دیا۔ جناب روحانی نے امید ظاہر کی کہ ان کے نئے دور صدارت ميں، دونوں ملکوں کی صلاحیتوں اور گنجائشوں کے سائے ميں تمام شعبوں ميں ایران اور الجزائر کے تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ عبدالعزیز بوتفلیقہ، کہ جنہوں نے چوتھی بار انتخابات میں حصہ لیا تھا 81 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر الجزائر کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button