واشنگٹن: امریکہ کا ایرانی سفارتی عملے کو ویزا دینے سے انکار
امریکی انتظامیہ نے ایران کے سفارتی عملے کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ بضد ہے کہ وہ ایرانی سرکاری عملے کو امریکہ کا ویزا نہیں دے گی۔امریکی ذرائع نے ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے لئے سفیر نامز د کئے جانے والے حامد ابوطالبی کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان Jen Psaki کاکہنا ہے کہ ابو طالبی نے سنہ1979ء میں انقلاب کے لئے بڑھ چڑھ کر خدمات انجام دی تھیں اس لئے امریکہ ہر گز ہر گز ابو طالبی کو امریکہ کا ویزا نہیں دے گا۔
امریکی عہدیدار کاکہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ابو طالبی کو ویزا نہ دینے کی وجہ یہ بھی ہے کہ ابو طالبی کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے ایران میں انقلاب کے بعد امریکی سفارت خانے پر قبضہ کیا تھا۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کی عہدیدار مرضیہ کاکہنا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے تاہم امریکہ کو چاہئیے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ایرانی سفیر برائے اقوام متحدہ ابو طالبی کو ویزا جاری کیا جائے۔