ایران

مذاکرات میں قومی مفادات کا تحفظ، اولین ترجیح

masod jzairiاسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے ہر قسم کے مذاکرات میں ایران کی اولین ترجیح ، قومی مفادات کے تحفظ کو قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنرل "مسعود جزائری” نے آج صحافیوں سے گفتگو میں بین الاقوامی سطح پر ہرقسم کے مذاکرات میں ایران کے قومی مفادات پر توجہ دیئے جانے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو یہ جان لینا چاہیے کہ ایران کی مسلح افواج ، کسی بھی غیر اصولی سمجھوتے کو قبول نہیں کرے گی۔ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس وقت تک مذاکرات کی اہمیت اور قدر کا قائل ہے جب تک وہ ایران کے قومی مفادات کے تحفظ کے ضامن ہوں۔ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے ایران کے حوالے سے امریکیوں کی آج کی اسٹراٹیجیک کو مشغول اور الجھائے رکھو پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ ایران کے بارے میں امریکہ کے منصوبوں پر مربوط اداروں کی کڑی نظر ہے۔ جنرل "مسعود جزائری” نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی منصوبے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button