ایران
ایرانی فوج، ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت آمادہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ فوج ملک کا دفاع کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے اور اپنی آمادگي کو بہتر بنانے کی کوشش میں لگي ہوئي ہے ۔
جنرل سید عطاء اللہ صالحی نے شہید صیاد شیرازی کی برسی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دشمنوں کی گيدڑ بھپکیاں پسپائي کی حالت میں ایک طرح کا شور و غل ہے۔ جنرل عطاء اللہ صالحی نے کہا کہ اس وقت دشمن میں کوئي دم نہیں ہے کیونکہ وہ تمام میدانوں جیسے ٹارگٹ کلنگ، گوریلا اور کلاسیکل جنگ میں شکست کھاچکا ہے اور اپنے اھداف تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ان نعروں کی طرح ہیں جو دشمن پسپائي اختیار کرتے ہوئے لگاتا ہے اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہےکہ وہ ابھی موجود ہے۔