ایران

اغواء شدہ ایرانی سرحدی محافظ سالم ہیں

mashad protestاسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے کہا ہےکہ ایسی اطلاعات ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے اغواء شدہ سرحدی محافظ صحیح سالم ہیں۔ ابراہیم رحیم پور نے آج ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے سرحدی محافظین کو اغواء کرنے والے دہشتگرد گروہ جیش العدل کی جانب سے گزشتہ دنوں دھمکیاں سامنے آئی تھیں لیکن موصولہ اطلاعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ محافظین خیریت سے ہیں۔ اور اس سلسلے میں اس دہشتگرد گروہ کی جانب سے حماقت پر مبنی کوئي اقدام سرزد نہیں ہوا ہے۔ رحیم پور نے مزید کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے ان سرحدی محافظین کی آزادی کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ابھی تک دہشتگرد گروہ جیش العدل کے اس دعوے کا کوئي ثبوت نہیں ملا ہے کہ ان سرحدی محافظوں میں سے ایک کو شہید کردیا گيا ہے۔ رحیم پور نے پاکستانی وزیر اعظم کے دورۂ ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی تقویت کے تناظر میں انجام پا رہا ہے اور اس دورے کا ایرانی محافظین کے اغواء کے معاملے سے کوئي تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button