ایران

تہران میں منعقد ہوگا شام کے حقیقی دوستوں کا اجلاس

tehran45: ایران کی پارلیمنٹ مجلس شوراے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردي نے کہا ہے کہ شام کے دوستوں کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوگا جس میں روس، الجزائر، وینیزویلا، کیوبا، لبنان اور شام کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ شرکت کریں گے۔
کانفرنس کا بنیادی موضوع شام کی صورتحال کا جائزہ ہے ۔ علاء الدین بروجردي نے کہا کہ اس کانفرنس میں شام کی حکومت اور قوم کے اصلی دوست حصہ لیں گے اور اس میں شام کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا . ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل شام کے دوستوں کے نام سے جو کانفرنس منعقد کئے گئے اصل میں وہ شام کی قوم اور حکومت کے دشمنوں نے منعقد کئے تھے .
دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے سیاسی مشیر حسین شیخ الاسلام کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز فرنڈز آف سیریا کا ہونے والا اجلاس، بحران شام کے حل و فصل میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس تہران کے اسپیناس ہوٹل میں منعقد ہوگا جس میں افتتاحی تقریر پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کریں گے۔
…….

متعلقہ مضامین

Back to top button