ایرانی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار بازیاب ہوچکے ہیں، مسعود جزائری

03 مارچ, 2014 09:41

jzairiاسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر مسعود جزائری نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے سے اغواء ہونے والے پانچ ایرانی باڈر سکیورٹی اہل کاروں کی رہائی کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جنرل نے ہفتہ کی شام تھران کے جنوب میں واقع شہر قم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اغواء ہونے والے پانچ ایرانی باڈر سکیورٹی اہل کاروں کی رہائی کی خبر کی تائید و تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان باڈر سکیورٹی اہل کاروں کی رہائی میں ایران کے انتظامی و سکیورٹی اداروں کا اہم کردار رہا ہے۔ جنرل مسعود جزائری کا کہنا تھا کہ ایرانی باڈر سکیورٹی اہل کاروں کے اغواء کا موضوع بے پناہ مشکلات کا باعث رہا ہے، پاکستان کی حکومت کے اعلٰی حکام سے انجام پانے والے مذاکرات کے نتیجے میں بلآخر ایرانی باڈر سکیورٹی اہل کار رہا ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایرانی باڈر سکیورٹی کے پانچ اہل کاروں کو فروری کے اوائل میں ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے اغواء کرلیا گیا تھا اور انہیں اغواء کے بعد پاکستان منتقل کر دیا گیا تھا۔ ایک دہشتگرد گروہ "جیش العدل” نے اس اغواء کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

4:30 شام جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔