استقامتی معیشت ، سامراج کے مقابلے ميں دوسرا دفاع مقدس

01 مارچ, 2014 09:24

feroziایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل "سیدحسن فیروز آبادی” نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے استقامتی معیشت کی پالیسی کے حکم نامہ کی اہمیت اور اس پر عمل درآمد میں قومی و جہادی نقطۂ نظر کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی اسلامی معیشت کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک روڈ میپ ہے اور استقامتی معیشت کی ایک اہم ترین خصوصیت ، عدل و انصاف کے ساتھ ترقی و پیشرفت ہے۔ جنرل "سید حسن فیروز آبادی” نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ استقامتی معیشت کا حکم جس طرح انتظامیہ ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کو پیش کیا گیا ، اسی طرح ملک کے اندر اور باہر موجود تمام ایرانی باشندے، اس پالیسی کی تقویت میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

12:58 شام جون 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔