ایران
ایران کے وزرات خارجہ کی ترجمان کا بیان
وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ان بیانات سےگذشتہ کئی برسوں سے جاری امریکی ناکامی کے تسلسل کے سوا کچہ حاصل نہيں ہوگا کہ جس کا، امریکی صدر بھی اعتراف کرچکے ہيں۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار وفد، ایرانی عوام کے سائنسی ثمرات کو نقصان نہیں پہنچنے دے گا اور زیادہ طلبی کا مقابلہ کرتے ہوئے حتمی مذاکرات میں ایٹمی موضوعات سے ماورا مسائل کو اٹھنے نہيں دے گا۔واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وندے شرمین نے منگل کو سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں دعوی کیا کہ ایران کا ایٹمی معاہدہ مکمل نہيں ہے اور وہ ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کےلئے وقت حاصل کرنے کی کوشش، شمار ہوتا ہے۔