ایران

عاشورا کا پیغام وقت کے یزید یعنی امریکہ کے مقابلے میں استقامت

samzamاسلامی منیجمنٹ فقہی فاونڈیشن کے سربراہ حجت الاسلام سید صمصام الدین قوامی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب استکبار قیام کرے ہمیں بھی اس کے مقابلے میں قیام کرنا چاہئے اور استقامت کرنی چاہئے۔
انہوں نے حضرت امام حسین(ع) کے فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا حضرت امام حسین(ع) نے استکبار کو مخاطب کرکے فرمایا کہ اگر تم ہمارے دین کے مقابلے میں قیام کرو گے تو ہم تمہاری دنیا کے مقابلے میں قیام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہمارے پاس کربلا میں 72 سے زائد شہید ہیں اور ہمارا ایک طاقتور معاشرہ ہے جو وقت کے یزید کے مقابلے میں قیام کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا تولا اور تبرا کہ جو دین کے بنیادی اصول میں سے ہیں، پر عمل کرتے ہوئے وقت کے یزید یعنی امریکہ کے مقابلے میں استقامت کرسکتے ہیں انہوں نے کہا تمام اسلامی حکومتیں متحد ہوکر فرمان خدا پر عمل کریں اور طاغوتی حکومت کے سامنے سرتسلیم خم نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button