ایران

ایران کے ایٹمی حقوق پر مذاکرات ہرگز نہیں

hussain naqviایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی حقوق پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی نے فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفگتو میں ، ایران میں یورینیم کی افزودگي سے متعلق ان کے حوالے سے نقل اور شائع کی جانے والی غلط خبروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس کی تردید کی اور کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران 20 فیصد یورینیم افزودہ کررہا ہے ۔ سید حسین نقوی نے کہا کہ ملت ایران کے ایٹمی حق پر ہرگز مذاکرات نہیں ہوں گے اور مذاکرات میں کسی کو بھی ملت ایران کے اس حق کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button