ایران

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے نیویارک میں سفارتی انقلاب برپا کیا

hasan rohaniبرطانیہ کے ایک فکری تحقیقاتی مرکز نے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے نیویارک میں سفارتی انقلاب برپا کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے فکری تحقیقاتی مرکز رائل یونائیٹڈ نے لکھا ہے کہ نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی حالیہ مصروفیات کو سفارت کاری کے انقلاب کا نقطۂ آغاز قرار دیا جاسکتا ہے اور یہ اقدامات ان ہمسایوں کے لئے باعث پریشانی بنیں گے کہ جو مدتوں سے ایران سے دوری اختیار کیئے ہوئے تھے۔ برطانیہ کے اس فکری تحقیقاتی مرکز کے مقالے میں آیا ہے کہ مجموعی طور پر نیویارک میں ایران کے وفد کی کارکردگی بے مثال رہی ہے اور ایرانیوں کی پالیسی کا نہ صرف میڈیا بلکہ امریکی حکام نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔ اس مقالے میں آیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے خطاب میں حتی ایران کے قائد معظم کے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے فتوے کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا ہے ، اعتماد سازی کے عمل کو آگے بڑھانے پر تاکید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button