ایران
کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد
رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولینڈ کے شہر بوڈا پسٹ میں ہونے والے فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی کشتی ٹیم نے پہلی پوزیش حاصل کی ۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ آپ نے اپنی محنت اور کوشش سے ایرانی عوام کے دل خوش کر دیے ہیں اس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نےبھی اس موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی پہلوانوں کی یہ کامیابی عالمی میدان میں ایرانی نوجوانوں کے کارناموں کا ایک اور درخشاں باب ہے۔