ایران

ایران اپنے مسلمہ حقوق سے دستبردار نہيں ہوگا صدر ڈا کٹر حسن روحانی

hasan rohani56صدر جناب حسن روحانی نے آج رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات میں کہا کہ دشمنوں کے دباؤ کے باوجود ملت ایران نے ثابت کردیا ہےکہ وہ پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گي اور اپنے مسلمہ حقوق سے دستبردار نہيں ہوگي۔
انہوں نےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت عالمی سطح پر مفاہمت آمیز زبان کے ساتھ ساتھ استقامت اور پائداری کی زبان بھی استعمال کرے گي۔ ادھر صدر نے آج کابینہ کے اجلاس میں علاقے کے حالات کو تشویشناک قراردیا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں طاقت کے استعمال سے علاقے اور دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button