ایران

اسلامی انقلاب، الھی اقدار کے بغیر بے معنی ہے: صدر جمہوریہ ایران

ahmediاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب اور اسلامی حکومت، الھی اقدار کے بغیر کے بے معنی ہے اور ایسی حکومت میں اور دوسری حکومتوں میں کوئي فرق نہیں ہے۔

صدر احمدی نژاد نے آج آئي آر آئي بی کے کانفرنس سنٹر میں نویں اور دسویں حکومت کی جہادی کارکردگي کے زیر عنوان نشست سے خطاب میں کہا کہ اسلامی انقلاب دو اھداف لے کر سامنے آیا، پہلا یہ کہ انسانوں کو آزاد کرایاجائے اور انہیں نجات دلائی جا‏‏ئے جبکہ اس کا دوسرا ھدف انسانوں کوکمال پر پہنچانا ہے۔

صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے اھداف کوئي خيالی امور نہیں ہیں بلکہ اسلامی انقلاب، واضح اور روشن اھداف کاحامل ہے اور اسلامی انقلاب کی تاریخ ہرلمحہ اوراس میں جو نشیب و فراز آئے ہیں وہ کمال تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران، حق پسندی کے لحاظ سے صف اول میں ہے اور سیاسی اور ثقافتی بلوغ کے لحاظ سے بھی دنیا میں سب سے آگے ہے۔ قابل ذکرہے کہ صدر جناب احمدی نژاد نے آئي آر آئي بی پہنچنے کےبعد سب سے پہلے مسجد بلال کے صحن میں مدفون گمنام شہدا کی قبروں پرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button