ایران

چينل بلاک کئے جانے کے باوجود مخاطبین کی دسترس میں

press tvحمید رضا عمادی نے آج تہران میں ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اینٹل سیٹ سے پریس ٹی وی کے ہٹائے جانے کےبعد ہمارے ماہرین نے جدید ترین ٹکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ٹرانسمیشن جاری رکھا ہے۔
پریس ٹی وی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پریس ٹی وی آٹھ سیٹیلائٹوں سے نشر ہورہا ہے اور مغرب نے صرف پریس ٹی وی ہی پر نہیں بلکہ العالم اور سماجی چينل آئي فیلم پر بھی پابندیاں لگائي ہیں۔
پریس ٹی وی کے اس اعلی عھدیدار نے کہا کہ ایرانی چینلوں کےخلاف مغربی ملکوں کی پانبدیاں ظاہر کرتی ہیں کہ مغربی ممالک ہی انسانی حقوق اور آزادی بیان کے سب سے بڑے مخالف ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک برطانیہ کے ساتھ تعاون کرکے ایران کے انٹرنیشنل چینلوں کے خلاف پیراسائیٹ بھیج رہے ہیں اور یہ کام خاص طورسے اس وقت کیا جاتا ہے جب بحرین کے حالات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ہمارے کام میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button