ایران

ولادت فرزند رسول خدا( ص )جگر گوشہ علی و بتول مبارک ہو۔

hussain1آج3شعبان المعظم ہے اور آج ہی کے دن اسلام و شریعت محمدی(ص) کے پاسدار،کربلای معلی میں حریت و آزادی اور سربلندی کا درس دینے والی عظیم شخصیت ،اور قرآن کریم اور اسلام کی پاسداری کرنے کا نمونہ عمل، حضرت ابا عبداللہ الحسین(ع) کی ولادت با سعادت کا مبارک دن ہے۔
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) نے حضرت امام حسین(ع) کی ولادت با سعادت کو روز پاسدار کا نام دیا ہے تاکہ اس کی عزت و آزادی و بصیرت ھمیشہ کیلئے شیعہ مسلمانوں خاص طور سے اسلامی انقلاب کی پاسداری کرنے والوں کی زندگی کیلئے نمونہ ہوں۔
رھبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی روز پاسدارکے بارے میں فرمایا ہے کہ 3شعبان المعظم کو یوم پاسدارکا نام دیئے جانے کا یہ مطلب ھے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی یہ چاہتے ھیں کہ وہ ھمیشہ حضرت امام حسین(ع) کی راہ چلیں اورانقلاب اسلامی کی کامیابی کے ابتدائی ایام سے ہی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے اپنے قول وفعل اور عمل سے دکھا دیاکہ انہوں نے اسی سمت حرکت کی اوراس راہ پر قائم و دائم ھیں۔
ھم اس مبارک موقع پر مسلمانان عالم،تمام حریت پسندوں اور ریڈیو تہران کے سامعین کودل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button