شام کے بارے ميں تہران اجلاس، اقوام متحدہ کا خيرمقدم
اقوام متحدہ کے ترجمان ايڈوارڈو دلبوئي نے بحران شام کے حل کے لئے بدھ سے تہران ميں ہونے والي کانفرنس کا خبر مقدم کرتے ہوئے بتايا ہے کہ اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون نے اس کانفرنس کے نام پيغام ارسال کيا ہے – انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصي ايلچي تہران ميں ہونے والے اجلاس ميں تنظيم کے سيکريٹري جنرل کا پيغام پڑھ کر سنائيں گے-
اقوام متحدہ کے ترجمان نے شام کے بارے ميں ہونے والے تہران اجلاس کو انتہائي اہم قرار ديتے ہوئے کہا کہ تہران ميں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سربراہ بان کي کي مون کے نمائندے کي حثيت سے اس کانفرنس ميں شرکت کريں گے-
شام کے امور ميں اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي نے بھي تہران کانفرنس کے نام پيغام ارسال کيا ہے-
واضح رہے کہ بحران شام کے حل کے لئے تہران اجلاس بدھ کي شام سے ايک مقامي ہوٹل ميں ہورہاہے- اس کانفرنس کا افتتاح وزير خارجہ ڈاکٹر علي اکبر صالحي کريں گے –
اس اجلاس ميں دنيا کے چاليس ملکوں اور عالمي تنطيموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہيں – وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراق چي نے کہا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بحران شام کا ايسا پرامن حل تلاش کرنا ہے جوشامي عوام کے لئے قابل قبول ہو_