ایران

عورت اور مرد کے فردی اور اجتماعی حقوق پر اسلام کی نگاہ، منطقی ترین نگاہ ہے سید علی خامنہ ای

syeda ali1رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے شعراء اور ذاکرین کے اجتماع میں یوم خواتین کی مناسبت سے عورت کے مقام و مرتبے کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ خداوند متعال کے نزدیک معنوی مراحل کو طے کرنے اور فردی اور اجتماعی حقوق کا حامل ہونے میں عورت اور مرد کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور عورتوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے عورت کے بارے میں مغرب کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے فرمایا کہ مغرب کے مادی تمدن نے عورت کے سلسلے میں جو رویہ روا رکھا، وہ ایک بڑا اور ناقابل معافی گناہ ہے کہ جس کے نقصانات کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا۔
حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ جہد مسلسل ترقی و پیشرفت کے لیے ہر ملک اور معاشرے کی ضرورت ہے اور یہ جہد مسلسل نشاط، شوق اور امید کے راستے سے گزرتی ہے اور اس سلسلے میں معرفت کو بڑھانے اور حکمت، امید اور راسخ عقیدے کے بیج بونے میں شاعروں اور ذاکرین کا اہم کردار ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: کوئی یہ تصور نہ کرے کہ وہ اہلبیت اطہار (ع) کے پیرو کاروں کے جذبات کو تحریک کرکے اختلاف ڈالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اختلاف اور تفرقہ اندرونی مصلحت کے خلاف ہے۔
رہبر معظم انقلاب نے فرمایا: میں نے متعدد بار شعرا اور ذاکرین کو سفارش کی ہے کہ وہ جشن محفل کی فضا کو عزاداری میں تبدیل نہ کریں، مصائب پڑھنا اچھا عمل ہے لیکن یہ بھی ظاہر نہیں کرنا چاہیے کہ آئمہ معصومین علیھم السلام کے ساتھ عوام کے جذبات صرف عزاداری اور گریہ میں منحصر ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مزید تاکید سے فرمایا: رزم و جہاد یہ ہے کہ بدگمانی اور سوء ظن کے بجائے امید کی فضا قائم کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button