ایران

دنیا میں موجود بحران کی اصل وجہ منصفانہ نظام کا فقدان: صدر احمدی نژاد

ahmadiاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے افریقی ملک بنین کے اپنے دورے کے دوسرے روز ابومہ کالاوائی یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء سے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دنیا کے تمام مسائل کی اصل وجہ عالمی سطح پر منصفانہ نظام کا فقدان ہے ۔
صدر مملکت نے دنیا کے موجودہ اقتصادی نظام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کا سیسٹم کچھہ ایسا ہے کہ قوموں کی محنت کا سرمایہ، سرمایہ داروں کی جیب میں چلاجاتا ہے۔
ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے سامراج کے بردہ دارانہ افکار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراج اپنے اس مقصد کے حصول کیلئے مختلف طریقوں پر عمل پیرا ہے اور عملی طور پر اس وقت دنیا کا نظام ایسے لوگوں کے ہاتھہ میں ہے کہ جنھوں نے سامراج کا پورا ایک بڑا دور گذارا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس نکتے کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ منھہ زور سامراجی، دنیا کے آزاد ملکوں کی ترقی و پیشرفت کے خلاف ہیں، کہا کہ وہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے مختلف قسم کی سازشیں رچاتے ہیں جن میں کسی بھی قوم میں اختلاف و تفرقہ پیدا کرنا شامل ہے اور وہ اپنے سیاسی و اقتصادی حربوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوموں کے خلاف پابندیاں لگاتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button