ایران

ایران کے شہر ہمدان میں بحرین کی مظلوم عوام کی حمایت میں مظاہرہ

democracyصوبہ ہمدان کی یونیورسٹیزمیں دفتر قائد انقلاب اسلامی کے انچارج نے شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ہمدان کے لوگ ۲۱فروری کو مظاہرہ کرتے ہوئے بحرینی عوام سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس دن کو بحرین کی مظلوم عوام کے ساتھ ایرانی عوام کے اظہار یکجہتی کا دن قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے تعلقات عامہ نے بحرین کے مظلوم شیعوں کی حمایت کرتے ہوئے یونیورسٹیز کے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس کو اس مظاہرے میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔
حجۃالاسلام رستمی نے مزید کہا ہے کہ بحرین کی عوام نے قیام عاشورا اور حسینی تحریک کی پیروی کرتے ہوئے اس عظیم انقلاب کو شروع کیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ عنقریب یہ انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور حکام کے ظلم وجور سے نجات حاصل کر لے گا۔
انہوں نے امریکہ برطانیہ اور اسرائیل کو بحرین کی مظلوم عوام میں ایک منحوس مثلث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی استعمار کی سازشوں کے مقابلے میں لوگوں کی استقامت اور ثابت قدمی قابل تحسین ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button