ایران

ایران کی جانب سے دمشق میں ہونیوالے خونی بم دھماکوں کی شدید مذمت

damascus blastشیعت نیوز مانٹرنگ ڈیسک  اسلامی جمہوری ایرن کی وزارت خارجہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام کے بےگناہ عوام کے خلاف اس دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ بلاشبہ ملت شام کے بدخواہ اس ملک میں امن کی بحالی سے پریشان ہیں اور وہ قومی آشتی کے عمل کو اپنے مفادات کے خلاف دیکھتے ہیں۔ دوسری جانب شام کی وزارت خارجہ نے القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کو دمشق بم دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ شام کی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کے موجودہ سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام دو الگ الگ خطوط میں کہا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ دمشق میں ہونے والے بم دھماکوں کے ذمہ دار ہیں۔ واضح رہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں 53 افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button