ایران

امریکہ کی طرف سےمذاکرات کی پیشکش مکرو فریب پر مبنی ہے آیت اللہ العظمی خامنہ ای

rehbar ali khamnaiرہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح تبریز کے عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات میں اہم ملکی اور غیر ملکی مسائل کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی طرف سےایران کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش مکر و فریب پر مبنی ہے امریکہ ایک طرف ایران کے خلاف سخت پابندیاں عائد کررہا ہےجبکہ دوسری طرف مذاکرات کی پیش کش کررہا ہے جو امریکہ کی دوگانہ اور منافقانہ پالیسی اور اس کے مکر وفریب کا مظہر ہے۔
رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح 29 بہمن کی مناسبت سے تبریز کے عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات میں اہم ملکی اور غیر ملکی مسائل کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی طرف سےایران کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش مکر و فریب پر مبنی ہے امریکہ ایک طرف ایران کے خلاف سخت پابندیاں عائد کررہا ہے جبکہ دوسری طرف مذاکرات کی پیش کش کررہا ہے جو امریکہ کی دوگانہ اور منافقانہ پالیسی اور اس کے مکر وفریب کا مظہر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش کو مکر وفریب پر مبنی اقدام قرار دیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے قول و فعل میں نمایاں تضاد پایا جاتا ہے اورامریکہ کےساتھ رابطہ میں ہماری مشکلات نہ صرف حل نہیں ہوں گی بلکہ ہماری مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور ہماری ترقی و پیشرفت کند ہوجائے گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایٹمی ہتھیاروں پر ہمارا کوئی اعتقاد اور یقین نہیں ہے اس لئے ہم ایٹمی ہتھیاروں کی ساخت کی تلاش میں نہیں بلکہ دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کے محو کرنے کے خواہاں ہیں اور اگر ہم ایٹمی ہتھیار بنانا چاہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں روک نہیں سکتی لیکن ہمارا ایٹمی ہتھیاروں پر کوئی اعتقاد اوریقین نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں ایسے ہتھیار بنانے کی کوئی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button