ایران

بحرینی عوام کے ساتھ ہمدردی کا ہفتہ ’’مظلومیت میں مقاومت کے دو سال‘‘ کے عنوان سے قم میں ایک کانفرنس کا انعقاد

qom۱۴ فروری، بحرین کی انقلابی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر’’ مظلومیت میں مقاومت کے دو سال‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے کل رات جمعرات کو قم مسجد اعظم میں منعقد ہو رہی ہے جس میں علماء اور مراجع کرام کی شرکت متوقع ہے۔ 
۱۴ فروری، بحرین کی انقلابی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر’’ مظلومیت میں مقاومت کے دو سال‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کل رات جمعرات مطابق ۱۴ فروری ۲۰۱۳ کو قم مسجد اعظم میں منعقد ہو رہی ہے جس میں قم کے بزرگ علماء ، فضلا اور مراجع کرام شرکت فرمائیں گے۔
یہ کانفرنس اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے شہدائے بحرین کی یادگار اور بحرینی عوام کی قانونی طور پر حمایت کا مطالبہ کرنے کی خاطر منائی جا رہی ہے۔
اس کانفرنس میں قم کے امام جمعہ، حجۃ الاسلام و المسلمین سعیدی اور اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین اختری صاحب مجمع سے خطاب فرمائیں گے۔ نیز بحرین کے ایک عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین دقاق بحرین کے موجودہ حالات کی وضاحت کریں گے اور ایک مداح اہلبیت (ع)، مرثیہ خوانی کریں گے۔
یہ پروگرام کل جمعرات،۱۴ فروری ۲۰۱۳ کو نماز مغربین کے بعد قم حضرت معصومہ (س) کے جوار میں مسجد اعظم میں منعقد ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کے عوام کم سے کم دو سال سے اپنے حقوق کا صلح آمیز طریقہ سے مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ دشمنان اہلبیت(ع) ان مظلوم شیعوں پر ہر طرح کا ظلم و ستم ڈھا کر انہیں دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس اعتبار سے اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی ’’ بحرینی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے والی کونسل‘‘ کے تعاون سے ’’ بحرینی عوام کے ساتھ ہمدردی کا ہفتہ‘‘ کے عنوان سے ۱۴ فروری سے ۲۱ فروری تک پورے ایران میں مختلف جگہوں پر پروگرام منعقد کروائی گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button