ایران

اسلام نئےعالمی نظام کا محور/شام میں امریکہ اور اتحادیوں کی شکست یقینی

ahmed razaاسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام آج نئے عالمی نظام کا محور بن گیا ہے 11 ستمبر کے حملے کے بعد امریکہ کا ہدف افغانستان،عراق اور ایران تھا اور ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی حکیمانہ قیادت اور ایرانی قوم کے باہمی اتحاد کی بنا پر امریکہ ایران کے خلاف اقدام کرنے میں ناکام رہا ہے۔ 

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل احمد رضا پوردستان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آج نئے عالمی نظام کا محور بن گیا ہے 11 ستمبر کے حملے کے بعد امریکہ کا ہدف افغانستان،عراق اور ایران تھا اور ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی حکیمانہ قیادت اور ایرانی قوم کے باہمی اتحاد کی بنا پر امریکہ ایران کے خلاف اقدام کرنے میں ناکام رہا ۔ انھوں نے کہا کہ سابق سویت یونین کے انحلال کے بعد امریکہ اپنے آپ کو دنیا کا واحد قائد تصور کرنے لگا۔ بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سویت یونین کے انحلال اور ٹوٹ جانے کے بعد پہلی طاقت جو ظہور پذیر ہوئی وہ اسلام کی طاقت اور شیعہ و سنی کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی قوت تھی۔انھوں نے کہا کہ جب امریکہ جیو پولٹیکل پالیسیوں میں ناکام ہوگیا تو اس نے جیو اقتصادی پالیسیوں کو اپنایا اس طرح امریکہ نے مشرق وسطی پر مسلط ہونے کی کوشش شروع کی کیونکہ دنیا کےاس علاقہ میں 60 فیصد انرجی پیدا ہوتی ہےاور امریکہ پوری دنیا کے اقتصادکو اپنے کنٹرول میں کرنے کی کوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ کو مشرق وسطی پر حملے کے لئے بہانے کی تلاش تھی اور 11 ستمبر کا واقعہ کو امریکہ نے خود خلق کیا اور مشرق وسطی کے انرجی والے علاقہ میں اپنے فوجیوں کو القاعدہ کے ساتھ لڑنے کے بہانے سے روانہ کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ قوی طاقتوں کے مقابلے میں نرمی اور کمزور طاقتوں کے مقابلے میں منہ زوری دکھانے کاعادی ہے انھوں نے کہا کہ افغانستان و عراق کی طرح شام میں بھی امریکہ اوراس کے اتحادیوں کی شکست یقینی ہے کیونکہ شامی عوام حکومت کی پشت پر کھڑے ہیں اور جہاں عوام اور حکومت میں اتحاد ہو وہاں امریکہ کی شکست یقینی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button