ایران

امریکہ دہشت گردی کا سب سے بڑا جڑ آیت اللہ سید احمد خاتمی

ahmed khatmi 1تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں امریکہ کو دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی قراردیا۔
خطیب جمعہ تہران نے پاکستان، عراق اور شام میں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ علاقے میں سرگرم عمل دہشتگرد امریکہ کی مالی اور فوجی حمایت سے اسی کے اھداف کے لئے قتل عام کررہے ہیں۔
آيت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ علاقے کے بعض عرب ممالک بھی امریکہ کی سازشوں اور جرائم کی حمایت کرتے ہوئے شام و عراق و پاکستان میں جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ عالمی سامراج اور صہیونی ریاست اسلام کی مخالف اور علاقے میں اسلامی بیداری کے فروغ سے خائف ہیں اسی وجہ سے مسلمانوں کے اتحاد کو نشانہ بنارہے ہیں۔
انہوں نے دوہزار نو میں دسویں صدارتی انتخابات کے بعد رونما ہونے والے فتنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے ہدایت شدہ یہ فتنے تیس دسمبر کو ملت ایران کے عظیم کارنامے سے ناکام ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال بھی ملت ایران کو گذشتہ برسوں کی طرح اگلے مہینے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر عظیم مظاہروں میں شرکت کرنا چاہیے تاکہ دشمن کی سازشیں ناکام بنائي جاسکیں۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے آئندہ صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں ہونے والے انتخابات ہمیشہ آزاد اور منصفانہ رہے ہیں اور ملت ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تیس مرتبہ انتخابات میں شرکت کی ہے اور اس مرتبہ بھی ملت ایران ہمیشہ کی طرح اسلامی حکومت اور اسلامی انقلاب سے اپنی وفاداری کا ثبوت دے گي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button