ایران
ایران بھر میں خاص طور سے شہر مقدس قم میں علماء کرام اور مراجع کرام نے عزاداری کا خاص اہتمام کیا
مشہد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم مقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ کی بارگاہوں میں اس وقت لاکھوں عزاداروں کا مجمع ہے، تہران کے جنوب میں واقع حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے روضے پر بھی لاکھوں افراد موجودہ ہیں جو عزاداری امام حسین علیہ السلام میں سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کررہے ہیں۔ واضح رہے ایران میں پھیلے ہوئے مقدس مقامات پر اس وقت عزاداروں کا جم غفیر ہے جو عزاداری میں مشغول ہے۔ ایران میں جگہ جگہ پر نذر و نیاز کا اہتمام کیا گيا ہے۔ سڑکوں پر سبیلیں لگي ہیں۔ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق سارے ایران میں اذان ظہر کے موقع پر جلوسوں نے عزاداری روک کر سڑکوں پر ہی نماز ظہرین ادا کی اور نماز کے بعد عزاداری کا سلسلہ دوبارہ جاری رکھا۔