ایران

اقتصادی پابندیوں کے باوجود جوہری معاملے پر پیچھے ہٹنے والے نہیں، ڈاکٹر احمدی نژاد

ahmadinijadایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ملک دشمن عناصر کو ایرانی ریال کی قدر میں تیزی سے کمی کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں گذشتہ ایک سال میں اسّی فیصد کمی ہوئی ہے۔ ایران کے وزیرِ صنعت مہدی غضنفری کا کہنا ہے کہ اس کمی کے ذمہ دار سٹے باز اور قیاس آرائیاں کرنے والے ہیں جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایران پر لگائی جانے والی اقتصادی پابندیوں کا نتیجہ ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مغربی پابندیاں اقتصادی جنگ کی شکل ہیں لیکن ان کی وجہ سے ملک کا جوہری پروگرام متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ تہران میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ جوہری معاملے پر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن ایرانی ریال کی قدر میں کمی کے ذمہ دار ہیں، مغربی پابندیوں اور ملک کی کرنسی کی قدر میں ڈرامائی کمی کے باوجود جوہری منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button