ایرانی صدر احمدي نژاد؛ يوم القدس دنيا کي مشکلات کا حل ہے
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ عالمي يوم القدس نہ صرف فلسلطينيوں کي آزادي کا ايک بہترين طريقہ ہے بلکہ دنيا کي تمام مشکلات کے حل کي کنجي ہے
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے تہران ميں متعين اسلامي ملکوں کے سفيروں سے ملاقات ميں ماہ مبارک رمضان کي مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا کہ يہ مبارک مہينہ بندوں پر خدا وندعالم کا لطف و کرم کا مہينہ ہے اس لئےاس مہينے کي برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے –
صدر احمدي نژاد نے کہاکہ دنيا کے حالات خاص طور پر اسلامي ملکوں اور بحرين، يمن ، ليبيا ، شام ، ترکي اورعلاقے کے ديگر ملکوں کي صورتحال کو ديکھنے کے بعد يہ بات سمجھ ميں آجاتي ہے کہ آج پوري دنيا کے لوگ تسلط پسند نظام کے تيار کردہ منصوبوں ميں ہي جکڑے ہوئے ہيں اور ظلم وستم کے ماحول ميں زندگي بسر کررہے ہيں –
انہوں نے کہا کہ دنيا ميں عدل و انصاف قائم ہونا چاہئے اور عالمي طاقت کے مراکز ميں ايسے لوگوں کي حکومت ہوني چاہئے جو نيک و انصاف پسند ہوں – صدر احمدي نژاد نے کہا کہ تقريبا چار سو سال سے صہیونيت نام کا ايک گروہ پوري دنيا پر مسلط ہوگيا ہے –
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ صہيونيوں نے آج دنيا کي سب سے بڑي اقتصادي طاقت کہے جانے والے ملک ميں اپنے پنجے اس طرح سے گاڑ لئے ہيں کہ اس کے صدارتي اميدوار کو انتخابات ميں کاميابي حاصل کرنے کي غرض سے صہيونيوں کے پير چومنے کے لئے جانا ہوتا ہے –
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اگر اس طرح کے ملکوں ميں عوام کي رائے ہي سب سے بالاتر ہے تو پھر ايک صدارتي اميدوار کيوں صہيونيوں کا پير چومنے گيا اور اس نے صہيوني حکومت کے سامنے اپنے ملک کے عوام کي عزت و حيثيت کا سودا کيوں کيا ؟
صدر احمدي نژاد نے صہيوني حکومت کو عالمي صہيونزم کي علامت قرارديا اور کہا کہ مغربي ملکوں کي پاليسيوں ميں بے شمار اختلافات پائے جاتے ہيں مگر وہ صہيوني حکومت اور صہيونزم کے نظرئے کے دفاع ميں ايک اور متحد رہتے ہيں – انہوں نے کہا کہ آج دنيا کي تبديل ہوتي صورتحال ميں قوموں کو متحد اور صہيوني حکومت کے وجود کا خاتمہ کرنے کے لئے ايک ہوجانا چاہئے –
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ نيٹو نے کبھي بھي اور کہيں بھي عدل و انصاف قائم نہيں کيا – اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے جمعہ الوداع کو عالمي يوم القدس اعلان کرنے پر مبني امام خميني رح کي تدبير و درايت کو خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے کہاکہ عالمي يوم القدس دنيا کي تمام مشکلات کے حل کي کنجي ہے انہوں نے کہا کہ يہ نہيں سمجھ لينا چاہئے کہ يوم القدس صرف فلسطينيوں کي آزادي کا راستہ ہموار کرے گا بلکہ جو بھي انصاف پسند اور آزادي کا خواہاں ہے اس کو انصاف کے قيام کے لئے ايسا کام کرنے کي ضرورت ہے کہ صہيوني حکومت کا وجود ہي صفحہ ہستي سے ختم ہوجائے ———-
حزب اللہ لبنان کے سکريٹري جنرل سيد حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اس تنظيم کو غير مسلح کرنے کي باتيں امريکي اور اسرائيلي منصوبے کا حصہ ہيں –
سيد حسن نصراللہ نے بيروت ميں اپنے ايک خطاب ميں کہاکہ سن دوہزار کے بعد امريکا اور اسرائيل کي يہ کوشش رہي ہے کہ وہ حزب اللہ کو غير مسلح کريں –
حزب اللہ لبنان کے سکريٹري جنرل نے کہا کہ اس ميں کسي کو شک نہيں ہے کہ سن دوہزار ميں اسرائيل کو حزب اللہ کے ہاتھوں شکست ہوئي کيونکہ اس سال لبنان کو فتح نصيب ہوئي –