ایران

شام کے واقعات اور میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔ آيت اللہ سيد احمد خاتمي

ahmed khatmiتہران کي مرکزي نماز جمعہ کے خطيب نے کہا ہے کہ دمشق ميں ہونےوالا دہشت گردانہ واقعہ بشار اسد کي حکومت کي حمايت ميں شامي عوام کے عزم و حوصلے کو کمزور نہيں کرسکے گا۔
تہران کي مرکزي نماز جمعہ کے خطيب آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے دمشق ميں ہونےوالے حاليہ دہشت گردانہ بم دھماکے کي مذمت کرتے ہوئے جس ميں شام کے وزير دفاع اور کئي ديگر اعلي سيکورٹي عہديدار مارے گئے ہيں، کہا کہ دہشت گردوں کو يہ جان لينا چاہئے کہ اس طرح کے اقدامات سے ايک ايسي حکومت کو وہ نہيں گراسکتے جسے شام کے عوام کي بھرپور حمايت حاصل ہو۔
تہران کے خطيب جمعہ نے کہاکہ شام علاقے ميں صہيوني حکومت کے مظالم کے مقابلے ميں استقامت کي علامت بنا ہوا ہے اسي لئے اس کو آج مغرب اور علاقے ميں اس کي آلہ کار حکومتوں کي سازشوں اور يلغاروں کا نشانہ بننا پڑ رہا ہے ۔
آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے بحرين اور سعودي عرب ميں عام شہريوں کے خلاف بحرين اور سعودي عرب کي حکومتوں کي تشدد آميز پاليسيوں کي مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بحرين اور سعودي عرب کے حکام کو يہ جان لينا چاہئے کہ اس طرح کے اقدامات کے جاري رہنے کي صورت ميں ان کا بھي انجام وہي ہوگا جو علاقے کے ديگر ظالم ڈکٹيٹروں کا ہوا ہے ۔تہران کے خطيب جمعہ نے کہاکہ بحرين کے عوام کو آزادانہ ماحول ميں اپني تقدير کا فيصلہ خود کرنے کا حق ديا جانا چاہئے۔
تہران کے خطيب جمعہ آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے اسي طرح ميانمار ميں مسلمانوں کے بہميانہ قتل عام اور اس ملک کے صدر کے اس بيان کي مذمت کرتے ہوئے کہ ميانمار کے مسلمان اس ملک کے شہري نہيں ہيں کہاکہ اس ملک ميں مسلمان سيکڑوں سال سے آباد ہيں۔تہران کے خطيب جمعہ نے کہا کہ ميانمار کي حکومت ہي اس طرح کے بہميانہ قتل عام کي ذمہ دار ہے اور اسي کو فورا يہ قتل عام بند کرانا چاہئے – انہوں نے عالمي اداروں اور خاص طور او آئي سي سے بھي کہا کہ وہ فوري طور پر حرکت ميں آئيں اور ميانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرائيں۔
تہران کے خطيب جمعہ نے اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف مغرب کے اقتصادي دباؤ کو بھي ايران کي روز افزوں ترقي و پيشرفت سے دشمنوں کي جھنجھلاہٹ اور دشمنيوں کا نتيجہ قرارديا اور کہا کہ ايران کے عوام ان حالات ميں نہ صرف يہ کہ مغرب کے امپرياليسٹي مطالبات کے سامنے نہيں جھکيں گے بلکہ قائد انقلاب اسلامي کي رہنمائيوں کے زير سايہ تمام مشکلات پر غلبہ بھي حاصل کريں گےاور دشمنوں کو شکست ديں گے۔
تہران کے خطيب جمعہ نےماہ مبارک رمضان کي آمد کي مناسبت سے اس اميد کا اظہار کيا کہ دنيا بھر کے مسلمان اس مہينے ميں ضيافت الہي سے اچھي طرح مسفيد ہوں گے اور گناہوں سے دوري اختيار کرتے ہوئے اپنے باطن کو پاک اور خود کو اللہ سے زيادہ قريب کريں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button