سعودی عرب کے فوجی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرکے اپنے ہمسایہ ملک کے اندورنی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں –
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے علاقائی ممالک کے اندورنی معاملات میں ایران کی مداخلت پر مبنی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعودالفیصل کے الزام کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ ایران پر مداخلت کا الزام ایک ایسے وقت میں لگایا جا رہا ہے کہ خود سعودی عرب کے فوجی
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرکے اپنے ہمسایہ ملک کے اندورنی معاملات میں مداخلت اور عوام کو سرکوب کر رہے ہیں –
رامین مہمان پرست نے سعودالفیصل کے اس الزام پر کہ ایران ایٹمی مذاکرات میں وقت تلفی کے در پے ہے اظہار تعجب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری پالیسی صاف وشفاف اور سنجیدہ ہے اور ایٹمی مذاکرات،ایران کے ایٹمی حقوق کے تحفظ کی بنیاد پر ہورہے ہیں-
سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعودالفیصل نے خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشٹون کےساتھ اجلاس میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی مذاکرات میں وقت تلفی کے در پے ہے اور مشترکہ نتائج کے حصول میں سنجیدہ نہیں ہے