ایران

امریکہ کے فریب میں نہیں آئيں گےجنرل سید حسن فیروزآبادی

ferozabadiاسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کے حامیوں کی سازشوں کا ھدف صیہونی حکومت کے لئے علاقے میں پرامن ماحول بنانا ہے۔ جنرل سید حسن فیروزآبادی نے آج ارنا سے گفتگومیں کہا ہے کہ شام کے خلاف ناکامی کے باوجود امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں سےپتہ چلتا ہے کہ اسلامی بیداری کے دشمن مصر کے انقلاب کو منحرف کرنے سے مایوس ہوچکے ہیں۔ جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت علاقے کےبعض ممالک اور شام کے ہمسایہ بعض مسلم ملکوں کی مدد سے شام میں کرائے کے ایجنٹ اور دہشتگرد بھیج کرکے وہابیوں کو برسر کارلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے رکن نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت شام میں بدامنی پھیلا کر صیہونی حکومت کو بقا کی تازہ امید بھی دلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے مسلمان عوام کو فخر ہےکہ وہ صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کے محاذ میں شامل ہیں اور وہ ہرگز امریکہ کے فریب میں نہیں آئيں گے اور اپنے ملک کو صیہونی حکومت کے حوالے نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button