ایران

ایران میں نویں پارلیمانی انتخابات- 310 نشستوں کےلئے3323 امیدوار

iran intakabاسلامی جمہوریہ ایران میں آج نویں پارلیمنٹ کے لئے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں 1600 ملکی اور غیر ملکی خبرنگار انتخابات کے بارے میں خبـریں ارسال کریں گے۔الیکشن کمشن کے نائب سربراہ کے مطابق آج کے انتخابات میں48 ملین 288 ہزار سات سو ننانوے افراد 46 ہزار نو سو چوبیس پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں

گے۔ نویں پارلیمانی انتخابات میں 3223 امیدوار 310 نشستوں کے لئے قسمت آزمائی کریں گے
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے ڈپٹی کمشنر محسن نائبی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں نویں پارلیمانی انتخابات کی کوریج 1600 ملکی اور غیر ملکی خبرنگار کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایک ہزار 300 ملکی نامہ نگار ہونگے جبکہ 350 غیر ملکی نامہ نگار انتخابات کے بارے میں خـبریں ارسال کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ غیر ملکی نامہ نگاروں میں جرمن، اٹلی، آسٹریا، اسپین، امریکہ، یوکرائن،برازیل، بلجیئم، ترکی، جمہوریہ چک ، روس، جاپان، فرانس، فن لینڈ، قطر، کینیڈا، جنوبی کوریا، کلمبیا، لبنان، اورونزوئلاکے نامہ نگار شامل ہیں۔جو اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں پارلیمانی انتخابات کے بارے میں خبریں ارسال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button