ایران

قم: قرآن کريم کي بے حرمتي پر احتجاج

shiitenews qom protestايران کے مقدس شہر قم ميں بڑي تعداد ميں زائرين اور عوام نے ايک احتجاجي مظاہرے ميں شرکت کرکے افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن کريم کي بے حرمتي کي مذمت کي ہے.

پيرکي رات قم ميں حضرت معصومہ سلام اللہ عليھا کے حرم ميں زائرين قم کے عوام کي بہت بڑي تعداد نے اجتماع کرکے امريکا اور اسرائيل کے خلاف نعرے لگا کر امريکيوں کے ہاتھوں مسلمانوں کي مقدس کتاب قرآن کريم کي اہانت کي مذمت کي اور استکباري ايجنٹوں کے اس شرمناک اقدام سے اپني نفرت و بيزاري کا اعلان کيا –

قم کے امام جمعہ اور حرم معصومہ سلام اللہ عليھا کے متولي حجت الاسلام جناب سعيدي نےاس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بگرام ائير بيس پر امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن پاک کو جلائے جانے کا واقعہ اس بات کا ثبو ت ہے کہ امريکا اور مغربي طاقتيں دنيا ميں اسلام کي پھيلتي ہوئي طاقت سے سخت خوفزدہ ہيں انہوں نے امريکيوں کے اس گھناؤ نے اقدام پر افغانستان کے عوام کے بھرپور ردعمل اوراسي طرح علماء اور طلباء کي ہوشياري کي تعريف کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کريم کي اہانت کرنے والوں کو ہرحال ميں سزادي جاني چاہئے –

دوسري طرف حوزہ علميہ قم کے اساتذہ کي انجمن جامعہ مدرسين نے اپنے ايک بيان ميں افغانستان کے بگرام ايئر بيس ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن کريم کي اہانت کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کي اہانت اسلام کے مقابلے ميں استکبار اور صہيونيزم کي بے بسي کو ظاہر کرتي ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button