ایران

صیہونی حکومت کو تباہی سے نجات دلانے کی کوششیں لاحاصل صدر ڈاکٹراحمدی نژاد

ahmadi-nejad 1اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہاہے کہ صیہونی حکومت کوبچانے کےلئے عالمی سامراج کی کوششیں لاحاصل رہيں گی ۔
موصولہ رپورٹ کےمطابق صدراحمدی نژاد نے آج تہران میں لبنان کےوزيردفاع فائزغصن سےملاقات میں کہاکہ حزب اللہ پردباؤ ڈالنےکےلئے عالمی سامراج کی کوششوں

کامقصد، انسانیت دشمن صیہونی حکومت کو تباہی سے نجات دلاناہے لیکن اس میں کوئی شک نہيں کہ یہ مقصد پورا نہيں ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر نے علاقےمیں سامراج مخالف تحریکوںاورحالیہ تبدیلیوں کےبارےمیں کہاکہ دنیا پر بعض ملکوں کےتسلط کادور گذرچکاہے اور دنیا، ایک انسانی اورمنصفانہ نظام تک پہنچنے ہی والی ہے۔
صدراحمدی نژاد نے ملت ایران اورلبنان کےگہرےتاریخی تعلقات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ یہ تعلقات، ایمان اورمحبت کےساتھ باقی رہيں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر نےبعض مغربی ملکوں کی جانب سے جنگ کی آگ بھڑکانے اور قوموں کےدرمیان اختلاف پیدا کرنے کی مذموم کوششوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ مغرب کی سازشوں کےمقابلے میں کامیابی قوموں کےاتحاد اور ہوشیاری کی صورت میں ہی ممکن ہے۔
اس موقع پر لبنان کےوزيردفاع فائزغصن نےاسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے لبنان کی معنوی حمایتوں کو سراہتےہوئے کہاکہ لبنان کی قوم مشکل حالات میں ایران کی طرف سے کی گئ حمایت کو ہر گز فراموش نہیں کرے گی اور ہمیشہ ایرانی قوم کے شانہ بشانہ رہے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button