ایران

رہبر معظم کو قرآن مجید کا ایک نفیس نسخہ ہدیہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے

shiitenews sayyed ali khamnaiرہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو آج (بروز پیر) ہاتھ سے تحریر قرآن مجید کا ایک سنہری اور طلائی نسخہ اہداء کیا گيا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن شریف کےاس گرانقدر نسخہ کو آستان قدس رضوی کے گنجینہ کو اہداء کردیا ہے۔

قرآن مجید کے اس نفیس نسخے کے کاتب علی رضا بہدانی ہیں جنھوں نے اب تک قرآن مجید کے 44 نسخوں کی نستعلیق ، نسخ ، ثلث اور کوفی خطوں میں کتابت کی توفیق حاصل کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کے اس خطی نسخے کے ہنر پر خراج تحسین پیش کیا اور قرآن مجید کے اس گرانقدر نسخہ کو مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ میں ہدیہ کردیا ہے۔
قرآن مجید کا نسخہ 604 صفحات پر مشتمل ہے جس کی کتابت میں 228 گرام سونا مصرف ہوا ہے جبکہ 114 ہفتوں میں اس کی کتابت کا کام مکمل ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button