ایران

ایران میں انقلاب کی سالگرہ کےجشن

22-bahman-julousآج سارے ایران اسلامی میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تینتیسویں سالگرہ کی مناسب سے عظیم جلوس نکالے گئے۔ سب سے بڑے جلوس تہران میں نکالے گئے جن میں لاکھوں کروڑوں افراد نے شرکت کی۔ یہ جلوس تہران کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے آزادی اسکوائر پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نے ملت ایران سے خطاب کیا۔ تہران کے عظیم جلوس کے اختتام پر ملت ایران نے ایک قرارداد پاس کی جس میں کہا گيا ہے کہ ملت ایران ایسے حالات میں اسلامی انقلاب کی تینتیسویں سالگرہ منارہی ہے کہ اسلامی انقلاب کے زیر اثر مختلف اسلامی ملکوں میں مسلمان قومیں اس کےنعرے لگارہی ہیں اور اسی کے اثرات روم ، لندن واشنگٹن اور نیوریاک کی سڑکوں پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ملت ایران نے اپنی اس قرارداد میں اسلامی مزاحمت کے خلاف امریکہ اور اسکے پٹھو علاقائي ملکوں کی شیطانی سازشوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ وہ ملت فلسطین کی حمایت کرتی رہے گي۔ اس قرارداد میں کہا گيا ہے کہ صیہونی حکومت کی سرطانی رسولی کو نابود کرنا بدستور ملت اسلامی کی اولین ترجیح ہے۔ ملت ایران نے صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز مذاکرات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس شریف کو سرزمین فلسیطن کے ساتھ امت اسلامی کی آغوش میں لوٹنا ہوگا۔ ملت ایران نے آج کے عظیم جلوس کے اختتام پرجاری کردہ اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ ملت ایران مختلف میدانوں میں جدید ترین سائنس اور ٹکنالوجی کے حصول کو شہدا اور جنگ میں ہرطرح کی قربانیاں دینے والوں کی جانفشانی اور مجاھدت کا ثمرہ سمجھتی ہے اور علم و سانئس کے میدان کے مجاہدوں کو سلام کرتی ہے۔ اس قرارداد میں کہا گيا ہے کہ ملت ایران ایٹمی انرجی سمیت تمام جدید ٹکنالوجیوں کےحصول کو اپنا حق سمجھتی ہے اور ایٹمی میدان کے شہدا سے تجدیدعھد کرتے ہوئے اپنے ایٹمی سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتی ہے۔ اس قرارداد کے آخر میں آيا ہے کہ ملت ایران امریکہ کی سربراہی میں لبرل سرمایہ داری اور صیہونی حکومت کی جانب سے لگائي گئي پابندیوں اور امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کی مذمت کرتی ہے اور اس طرح کے اقدامات کو مغرب کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ سمجھتی ہے۔ اس قرارداد میں عالمی اداروں جیسے سلامتی کونسل اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی امریکہ اور صیہونیت کی پیروی کی بھی مذمت کی گئي ہے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button