ایران

رہبر معظم سید علی خامنہ ای شہید سائنس دانوں کے گھر میں

rahbar-roshan4رہبر انقلاب اسلامی نے شہید مصطفی احمدی روشن اور شہید داریوش رضائي نژاد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ رات ان دو شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ

ایران کی روزافزوں ترقی و پیشرفت ایران کے خلاف بین الاقوامی صیہونزم اور سامراج کی دشمنی اور دباؤ میں اضافے کا سبب بنی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ان دونوں شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں ان نوجوانوں کی شہادت کو اسلام کی ترقی و پیشرفت کا ایک زینہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اسلامی انقلاب اسلامی کی کامیابی سے اس انقلاب کے خلاف دشمن جو سب سے بڑے الزامات لگا رہے تھے ان میں سے ایک یہ تھا کہ ایران میں علم و سائنس کا راستہ بند ہو گيا ہے لیکن ایرانی نوجوانوں نے اپنی جدوجہد، علمی میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دے کر، نئے نئے نظریات پیش کر کے اور اپنی بےپناہ صلاحیتوں سے دشمن کے اس الزام کو غلط ثابت کر دیا۔

رہبر معظم شہید رضائي نژاد کے اہل خانہ کے ساتھ
رہبر انقلاب نے اسی طرح یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ نوجوان ایرانی سائنس دانوں کو قتل کرنے کے لیے دشمنوں کی کوششیں اس کام کی عظمت کو ظاہر کرتی ہے کہ جو یہ نوجوان انجام دے رہے ہیں۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت مسلمان قوموں اور اسلامی ممالک کے نوجوانوں کے لیے ہمت اور حوصلے کا باعث بنی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور امریکہ کے ایجنٹوں نے گيارہ جنوری کو تہران میں یونیورسٹی کے پروفیسر اور سائنسداں مصطفی احمدی روشن کو شہید کر دیا تھا۔
ملت ایران کے دشمنوں نے اس سے قبل ایرانی سائنس دانوں مسعود علی محمدی مجید شہریاری اور داریوش رضائي نژاد کو بھی شہید کر دیا تھا۔ دنیا کے انصاف پسند حلقوں نے ایرانی سائنس دانوں کی قتل کی بھرپور مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button