ایران

دنیا کو نئے نظام کی ضرورت ڈاکٹر احمدی نژاد

ahmadi-nijad-1 1اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ صلح و سعادت اور احترام و کرامت تک پہنچنا ہمیشہ سے انسان کی آرزو رہی ہے۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے گذشتہ روز ھاوانا کی تاریخ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب میں کہا کہ انسان تمام مخلوقات سے افضل ہے اور کوئي بھی مخلوق انسان سے افضل و اعلی نہیں ہے اور ساری خلقت انسان کے لئے ہے اسی بنا پر انسان کو مسلسل کوششوں سے سعادت کی منزل تک پہنچنا چاہیے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام عملا شکست کھا چکا ہے اور سیاسی اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام آخری سانسیں لیتےہوئے تشدد آمیز اقدامات کرے لیکن اس نظام کی فلسفیانہ سوچ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ دنیا کو عدل و انصاف اور عشق ومحبت پر مبنی نئے نظام کی ضرورت ہے ۔ یادرہے ہاوانا یونیورسٹی نے صدر احمدی نژاد کو سرمایہ دارانہ طاقتوں کے مقابل ملت ایران کے حقوق کے دفاع اور دنیا میں منصفانہ نظام قائم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوۓ اعزازی ڈاکٹریٹ عطا کی ہے۔ صدر احمدی نژاد لاطینی امریکہ کے چار ملکوں کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button