ایران

یورپ نےدوسرےملکوں کولوٹنےکافیصلہ کررکھاہےاحمدی نژاد

ahmadpeopleاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے تسلط پسندوں اور قوموں کی دولت لوٹنے والوں کو خبرادار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ لوگ اپنی حرکتوں سے بازنہ آئے تو قومیں انہیں تخت اقتدار سے گرادیں گي۔ صدر جناب احمدی نژاد نے مشرقی صوبے خراسان جنوبی کے شہر درمیان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تسلط پسندوں کو عوام کی طرف سے نصیحت کرتاہوں کہ

اپنے اقدامات سے دستبردار ہوکر علاقے سے چلے جائيں کیونکہ ان کاہدف اختلافات و تفرقہ پھیلانے اور قوموں کی دولت لوٹنے کےعلاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا آج علاقے اور دنیا کی قومیں بیدار ہوچکی ہیں یہاں تک کہ یہ بیداری یورپ اور امریکہ میں بھی دیکھی جارہی ہے۔ صدرجناب احمدی نژاد نے کہا کہ اس بیداری کے باوجود بھی سامراجی طاقتیں اور تسلط پسند ممالک دھوکہ و فریب سے قوموں کی تقدیر کو بدلنا چاہتے ہیں لیکن خدا کے فضل و کرم سے ایسا نہيں ہوگا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ یورپ کی ساٹھ سالہ تاریخ اس علاقے میں مختلف قوموں کے قتل عام اور ان کے خلاف جرائم کی گواہ ہے اور ان ملکوں میں آج جنگ نہ ہونے کی وجہ یہ ہےکہ یورپیوں نے مل کر دوسرے ملکوں پر حملے کرکے ان کی دولت و ثروت لوٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button