

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی جائے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان میں حالیہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور عوام ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرے۔ واضح رہے کہ ایران نے سیلاب متاثرین کیلئے 100
ملین ڈالر مالیت کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔