ایران

امام خامنہ ای: مغرب ممالک اور امریکہ پاکستان کے حقیقی دشمن ہیں

shiitenews_Imam_Khameneis_Remarks_in_Meeting_with_Pakistan_s_Presidentصدر آصف علی زرداری کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات؛ حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای نے اسلام سے تمسک کو پاکستان کو لاحق مشکلات سے نجات کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور ان کے ہمراہ وفد نے کل دارالحکومت تہران میں اپنے قیام کے دوران رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے گفتگوکے دوران فرمایا کہ پاکستانی عوام کو مسائل اور مشکلات سے نجات دلانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ پاکستانی اسلام اور اسلامی تعلیمات سے جڑا رہے۔
پاکستان کی قومی اتحاد اور ارضی سالمیت کو لاحق کھلے خطرات کے تعلق سے پاکستان کے بعض دشمنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا پاکستانی عوام اور اس ملک کی قومی وحدت کا حقیقی دشمن مغرب ممالک خصوصا امریکہ ہے ۔
آپ نے فرمایا کہ پاکستانی عوام کی طویل جدو جہد میں محمد علی جناح اور علامہ اقبال جیسی شخصیات ابھر کر سامنے آئیں اور اس ان تھک جدو جہد کی خصوصیت یہ تھی کہ پاکستان کے عوام اسلام سے جڑے ہوئے تھے ۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران اور پاکستان کے درمیان دینی تاریخی اور ثقافتی مشترکات کی طرف اشارہ کیا اور پاکستانی قوم کو ایک عظیم اور ایسی قوم سے تعبیر کیا کہ جو اسلام پر یقین رکھتی ہے۔ آپنے فرمایا پاکستان کی کوئی بھی ترقی و پیشرفت، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے باعث مسرت ہے ۔
پاکستان کے صدر آصف علی زر داری نے اس موقع پر خداپر ایمان اور اسلام سے تمسک کو لوگوں کی ترقی و مشکلات سے نجات کا وسیلہ تسلیم کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی دوبارہ ملاقات پر انتہائی خوشی کا اظہا کیا اور کہا کہ ایران اور ملت ایران ترقی پیشرت کے لئے مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button